10 فروری 2015 - 21:29
شام: حمص اور دمشق کے نواحی علاقوں میں کامیاب آپریشن

شامی فوج نے حمص اور دمشق کے بہت سے نواحی علاقوں کو دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرا لیا ہے-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ موصولہ رپورٹ کے مطابق شام کی فوج نے منگل کو دمشق کے غوطہ الشرقی، دوما شہر کے مشرقی حصے، تل کردی علاقے کے اہم حصوں اور عالیہ اور الشیفونیہ کی زرعی زمینوں کودہشت گردوں کے قبضے سے آزاد جبکہ بہت سے مسلح دہشت گردوں کو ہلاک اور زخمی کر دیاہے- اس کے ساتھ ہی شامی فوج کے توپ خانے نے بھی عین ترما کے علاقے میں مسلح دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو اپنے حملوں کا نشانہ بنایا جبکہ جسرین اور زبدین کے علاقوں میں شامی فوج اور مسلح دہشت گردوں کے درمیان اکا دکا جھڑپیں ہوئيں-
القلمون کے علاقے میں شامی فوج کے دستوں نے المحطہ کے علاقے کے قریب الزبدانی شہر میں دہشت گرد گروہوں کے ایک اہم اڈے کو دقیق اطلاع ملنے کے بعد نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں اس اڈے میں موجود تمام دہشت گردہلاک ہوگئے- شامی فوج نے حمص کے مضافات میں راس المقطع کے علاقے اور ام السرج گاؤں کے آس پاس کے علاقے کو آزاد کرا لیا ہے- دوسری جانب حمص کے مشرق میں ابو العلایا گاؤں پر مسلح گروہوں نے دیسی ساختہ سات راکٹ فائر کیے جس سے اس گاؤں کو صرف مالی نقصان پہنچا ہے- شامی فوج نےبھی الشیح ابراہیم الحکیم کے علاقے میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو اپنے حملے کا نشانہ بنایا ہے- دہشت گرد گروہوں کے قریبی ذرائع نے بھی کہا ہے کہ تکفیری گروہ داعش نے نامعلوم وجوہات کی بنا پر شام کے مشرقی صوبے دیرالزور میں البوکمال شہر میں اپنے اکثر ٹھکانوں کو خالی کر دیا ہے-

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲